عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری سکن اپنی دلکشی کھورہی ہے ۔ اور ہمارے چہرے پر فائن لائنز نمودار ہوجاتی ہیں۔ جو ہماری عمر کی چغلی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ توآج آپ کو اس مسئلہ کا بہت ہی آسان اور سادہ سا نسخہ بتائیں گے یہ ایک کورئین نسخہ ہے یعنی کورئین کا نسخہ ہے جس کو لگا کر چالیس سال کا بندہ بھی بیس سال کا دکھائی دے گا۔

یہ کوئی کہنے کی بات نہیں ہے۔ یہ نسخہ جب آپ استعمال کریں گے توآپ کے چہرے پر پڑی لائنز یعنی آنکھوں کےگرد لائنز اور اپر لپس کے گرد کی لائنز ، وہ لائنز جن کی وجہ سے ہماری عمر بڑی دکھائی دیتی ہے۔ وہ بتدریج ہوتی چلی جائیں گی۔ آپ یہ آسان نسخہ استعمال کریں۔ اپنے چہرے کی لائنز کو ختم کریں ۔ اور بیس سال کی لڑکی جیسا چہرہ بنائیں ۔ مرد وخواتین سبھی نسخہ استعمال کرسکتے ہیں اوراپنے چہرے کو جوان اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس نسخہ کوبنانے کے لیے سب سے پہلے ایک صا ف پیالی لیں۔

اس میں آدھی پیالی چاول کے ڈال دیں۔ پھر اس کو آدھے کپ پانی میں بھگو دیں۔ چاول اجزاء سکن کو برائیٹ اینڈ ٹائیٹ بناتا ہے۔ دو سے تین گھنٹے تک آپ کو اس کو بھگوئیں ۔ پیالی کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تین گھنٹے کے بعد چاول ایسے پھول جائیں گے اور پانی کا کلر بھی سفید ہوجائے گا۔ اب چھان کر پانی الگ کرلیں۔ اب ایک صاف پین چولہے پر رکھیں۔

ہلکی آنچ رکھنی ہے۔ اس کے اوپر چاولوں کا پانی ڈال دیں۔ اور اس کو آپ پکائیں۔ یہ ایک کریمی فارم میں ڈھل جائے گا۔ یہ ایک کریم بن جائے گی۔ تقریباً آدھے چمچ کے قریب کریم بن جائے گی۔ اب ایک صاف پیالی لیں۔ اس میں ایک چمچ انڈے کی سفید ی ڈال دیں۔ اس سے سکن پر پڑی جھریاں اور فائن لائنز ختم ہوں گی۔ زردی آپ نے نہیں لینی ہے ۔ سفید ی لینی ہے۔ آدھا چمچ چینی کےڈال دیں۔

چینی سکن پالشنگ کے طور پر کام کرتی ہے۔ پھر آپ اس میں آدھا چمچ ایلو ویرا جیل کاڈال دیں۔ ایلوویرا جیل سے آپ کی سکن کی شگفتگی اور تازگی میں اضافہ ہوگا۔ اب اس میں آدھا چمچ جوکریم بنائی تھی وہ بھی شامل کرلیں ۔ اب ایک چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یہ بیسٹ اینٹی ایجنگ تیار ہے۔ اس کا استعمال کیسے کرنا ہے کہ آپ کے چہرے کی لائنز ختم ہوجائیں اور آپ کے چہرے پر جوانی کی بہار آجائے۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ تھوڑا سا بادام کا تیل لیں۔

اس کو اپنے چہرے پر اچھی طرح لگا لیں۔ ہلکا سا مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ اس کے بعد ایک چمچ لیں اس کو اپنے نیچے سے اوپر کی طرف پھیرنا ہے۔ اس طرح کرنےسے ڈھلکتی ہوئی سکن میں سختی پیدا ہوگی ۔ پانچ منٹ تک آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔ ا س نسخہ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ نے چمچ والا فارمولا ضرور استعمال کریں۔

اس کے بعد ایک برش کی مدد سے جو اینٹی ایجنگ نسخہ تیار کیا ہےوہ اپنے چہرے پر اپلائی کریں۔ اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بیس منٹ کے بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھولیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ کی سکن بہت نرم وملائم اورچمکدا ہوگئی ہے۔ اس نسخہ کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کے چہرے سے جھریاں ختم ہوجائیں گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں